English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتان منتقل

القمر

لاہور: پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کی پنڈی سے ملتان منتقلی کا باضابطہ اعلان آج شام کو کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے، اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔

پنجاب حکومت کی جانب سےدونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے