English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیاء ہاکی کپ : جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا

القمر

جکارتہ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا، کھیل کے 14 ویں منٹ میں جاپان کی جانب سے ریوما اوکا نے اور 15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول ا سکور کیے.

دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے گول ا سکور کیا. 27 ویں منٹ میں جاپان کے تاکوما نیوا نے گول ا سکور کیا. 30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول ا سکور کیا. میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول اسکور کرنے میں ناکام رہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے