ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں جلسے اور جلوسوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو انتظامیہ کیساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی لگا دی گئی ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ سمیت امن وامان کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سمیت آئی جی پولیس پنجاب اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، سرگودھا، اورشیخو پورہ کے آر پی اوز بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ملک بھر میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شامل شرپسند عناصر کی پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اور گاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں ۔ اجلاس میں سیاسی جماعت کے بہروپ میں پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلیے حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دارالحکومت اسلام آباد میں فتنہ، فساد اور شر پھیلانے والے جلسے، جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ کو فسادی مارچ کا راستہ روکنے کیلیے مزید موثر اقدامات لینے کی ہدایات کی گئیں ۔ ریاست کیطرف سے امن و امان کو ہاتھ میں لینے والے شر پسند عناصر کے خلاف زیروٹولرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو انتظامیہ کیساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا فسادی جتھے اور شر پسند عناصر کے ہاتھوں ملک کو یرغمال بننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا مستقبل میں کسی بھی فسادی لانگ مارچ جلوس کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہو ں نے کہا پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت کاواقعہ بہت دلخراش ہے۔شہریوں کے جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ہے؛ ریاستی ادارے امن وامان کو ہرصورت یقینی بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں