English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم تکبیر پر نوازشریف، ذوالفقار بھٹو ، ڈاکٹر عبد القدیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع 

القمر

لاہور: یوم تکبیر پر نوازشریف،ذوالفقار بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ، سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے مشترکہ جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قوم ذوالفقار بھٹو شہید، ڈاکٹر عبدالقدیر اور نوازشریف کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، نوازشریف نے امریکی دباﺅ اور 5ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی لیکن ملکی سالمیت اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا، بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے