English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائےگا، وزیر خزانہ 

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو جائےگا، پروگرام میں ایک سال کی توسیع بھی ہوگی اور پروگرام سے 5 ارب ڈالر مل جائیں گے،ایک ارب ڈالر عالمی بینک سے پاکستان پروگرام برائے سستی اور صاف توانائی اور رائس پروجیکٹ کے تحت ملیں گے، عالمی بینک کے ساتھ 8 ارب 90 کروڑ ڈالر پائپ لائن میں ہیں،ایشین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے پیسے بھی ملیں گے، اسی طرح ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے نومبر سے پہلے 15 لاکھ ڈالر مزید آئیں گے،وزیراعظم سستا پیٹرول سستا ڈیزل اسکیم کے تحت غریبوں کو 2 ہزار دیں گے،40 ہزار ماہانہ گھریلو آمدنی سے کم والے یکم جون سے 786 فون نمبر پر صرف اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، ہم میرٹ کی بنیاد پر گھر کی سربراہ خاتون کو 2، 3 دن میں تصدیق کرنے کے بعد 2 ہزار روپے دیں گے،یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا نامناسب، حتمی فیصلہ بھی نہیں کیا۔ 

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاغ اسماعیل کا کہنا تھاکہ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد بورڈ کا اجلاس ہوگا جس کے بعد رقم وصول ہوگی۔ ہم نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں ایک سال توسیع کرکے 2 ارب ڈالر مزید دینے کا کہا ہے، مجھے امید ہے پروگرام میں ایک سال کی توسیع بھی ہوگی اور پروگرام سے 5 ارب ڈالر مل جائیں گے۔ اگر 5 ارب ڈال نہ ملے تو 4 ارب ڈالر تو ضرور ملیں گے۔

 ا ن کا کہنا تھاکہ تقریباً ایک ارب ڈالر عالمی بینک سے پاکستان پروگرام برائے سستی اور صاف توانائی (پی اے سی ای) اور رائس پروجیکٹ کے تحت ملیں گے، عالمی بینک کے ساتھ 8 ارب 90 کروڑ ڈالر پائپ لائن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے پیسے بھی ملیں گے، اسی طرح ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے نومبر سے پہلے 15 لاکھ ڈالر مزید آئیں گے۔مفتاح اسمعیٰل نے کہا کہ ایک بار آئی ایم ایف سے مذاکرات ہونے کے بعد کثیرالقوامی اداروں سے خطیر رقم مل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ 40 لاکھ میں سے 73 لاکھ لوگوں کو نکالنے کے بعد 67 لاکھ لوگ بچتے ہیں جن کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے نہیں ملتے۔ لیکن ان کا غربت کا اسکور بھی 37 سے کم ہے۔ ایک تہائی سے زیادہ غریب ترین پاکستانیوں کو ہم پیسے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے