English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد رضوان کی ویٹالٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری

القمر

لندن(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلش ویٹالٹی بلاسٹ ٹی20 لیگ چمپئن شپ میں شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف نصف سنچری اسکور کی ۔ یہ قومی کرکٹ ٹیم کے 29 سالہ بلے باز محمد رضوان ان کی چمپئن شپ میں اپنی ٹیم سسیکس کی طرف سے مسلسل دوسری نصف سنچری ہے ۔ انہوں نے گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد رضوان نے اس سے قبل ویٹالٹی بلاسٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں گلیمورگن کائونٹی کے خلاف60گیندوں پر بطور اوپنر81رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ ویٹالٹی بلاسٹ میں ڈیبیو پر 81رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ رضوان سب سے بڑااسکور کرنے والے پاکستانی بھی بن گئے تھے۔ اس سے قبل 2015 کے ایڈیشن میں عمر اکمل نے لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی20 ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے