English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہدادپور،منصور شاہانی سپاف سندھ کے صدر منتخب

القمر

شہدادپور (نمائئدہ جسارت)سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداروں کی پریس کلب شہدادپورمیں نومنتخب ارکان کو مٹھائیاں کھلائیں، پھولوں کے ہار پہنا کرمبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق سپاف سندھ کے صدر منصور شاہانی جنرل سیکرٹری لالا مراد خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرکے سپاف ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے فنانس سیکرٹری فدا حسین زرداری سپاف تعلقہ شہدادپور کے صدربخش علی عمرانی جنرل سیکرٹری نثار زرداری، انفارمیشن سیکرٹری محسن رضا کلہوڑو،سٹی صدر اسد زرداری،سینئر نائب صدر کاشف ابڑو، جنرل سیکرٹری اعجاز کیریو،انفارمیشن سیکرٹری آصف خاصخیلی کو منتخب کیا گیا۔نومنتخب عہدیداروں کو سپاف ضلع سانگھڑ کے سینئر نائب صدر اقبال باگرانی کی جانب سے پریس کلب شہدادپور کے سورہیہ بادشاہ ہال میں استقبالیہ دیا گیا۔نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور سپاف سندھ کے صدر منصور شاہانی جنرل سیکرٹری لالا مراد کے مشکور ہے کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کرکے ذمے داری دی ہم تمام تر کاوشوں کے ساتھ طلبہ کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پارٹی کے ہر حکم پر لبیک کہتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے