ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10 لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ میں2 میچوں کے فیصلے ہوگئے

میرپورخاص: وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوسی سید ریاض شاہ خراسانی کو شہید محمود سلطان ٹی 10 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ کے آرگنائزرز بلال محمود اور فہد سلطان یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص پریس کلب کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10 لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں پیراڈائز سکسرز کی ٹیم نے ایور گرین کی ٹیم کو 6وکٹوں سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایور گرین کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 90رنز بنائے شاول سومرو نے 28 اور وسیم وسان نے 11رنز اسکور کئے پیراڈائز سکسرز کے غلام عباس نے 3اور ارباز خان نے 2وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے پیراڈائز سکسرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8ویں اوورز میں پورا کیا بلاول نے 22 اور شیر خان نے 18رنز بنائے دوسرے میچ میں شہید محمود سلطان چانڈیو الیون نے تاج اینڈ مرینہ سٹی کی ٹیم کو با آسانی 47رنز سے ہرایا پہلے کھیلتے ہوئے شہید محمود سلطان چانڈیو الیون نے بہرام خان کی شاندار سینچری کی بدولت 177رنز اسکورکئے بہرام خان نے 12 چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنائے جبکہ زاہد حسین نے 33رنز کا اضافہ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے تاج اینڈ مرینہ سٹی کی ٹیم 130رنز بناسکی اعظم لنڈ نے 41 اور برہان ہنی نے 35 رنز اسکور کئے شہید محمود سلطان چانڈیو کے محمد اعزاز نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا کھیلے گئے میچوں میں آنے والے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید ریاض شاھ خراسانی اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار اقبال پہنور کا تعارف ٹورنامنٹ آرگنائزرز فہد سلطان چانڈیوں اور بلال محمود نے کھلاڑیوں سے کرایا بعد ازاں انہوںنے پہلے میچ کے مین آف دی میچ غلام عباس اور دوسرے میچ کے مرد میدان بہرام خان کو ایوارڈ بھی دیئے اس موقع پر صدر پریس کلب نذیر پہنور، شوکت پہنور، واحد حسین پہلوانی،امجد کاظمی، ماجد جان لاشاری، ساجد جان لاشاری،ذوالفقار وسان سمیت شائقین کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی کھیلے گئے میچوں میں عبد الصمد اور اسلم قریشی نے امپائرنگ جبکہ ہوش محمد نے اسکورنگ کے فرائض انجام دیئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں