English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ: پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب

القمر

لندن (آن لائن) پاکستانی نژاد تفہین شریف برطانیہ کے علاقے ٹیمسائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی تفہین شریف کو 2012ء میں سب سے کم عمر نوجوان کونسلر کا اعزاز بھی ملا تھا۔ تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے اور اس کیلیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہم سب کو اس کے حل کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا اور میں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کروں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے