ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی کی جانب سے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی دوسری سمری ایک ہفتہ قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی سفارش کی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی پہلی سمری مسترد کردی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لیے دوبارہ سمری ارسال کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں