ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈین ٹیم ون ڈے سیریز کیلیے 6 جون کو پاکستان پہنچے گی

ملتان(نمائندہ خصوصی)ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے6 جون کو پاکستان پہنچے گی۔ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم 6جون کو اسلام آباد پہنچے گی جہاں سے اسی روز خصوصی فلائٹ سے ملتان روانہ ہوجائے گی۔ پاکستان ٹیم ایک روز قبل یعنی 5جون لاہور سے ملتان پہنچ جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں شیڈول تھی تاہم سیاسی حالات کے باعث اسے ملتان منتقل کردیا گیا۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی ،پارکنگ اور روٹس پر مثالی انتظامات کا حکم دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو سرکاری مہمان کا پروٹوکول دیا جائے گا جبکہ شہریوں کے لیے اسٹیڈیم میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12جون کو کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کردی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں شامل تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ 8، 10 اور12 جون کھیلے جانے والے تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 4 جون نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری رہے گا۔ قومی اسکواڈ 5 جون کو ملتان روانہ ہوجائے گا۔مہمان اسکواڈ 6 جون کواسلام آباد پہنچے گا، جہاں سے وہ بذریعہ چارٹرڈ طیارہ ملتان روانہ ہوگا۔میچ آفیشلز کے لیے : 8 جون، پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز )، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری) 10 جون، دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،علیم ڈار اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)،فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری) جبکہ 12 جون، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،علیم ڈار اور راشد ریاض(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری) کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں