ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے،  شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھ پر موجودہ حکومت نے مقدمہ بنا کر خاص مہربانی کی ہے،  تمام مقدمات حقائق کے برعکس درج کیے گئے   ہیں، جو کہ   سیاسی انتقام لینے کے لیے جھوٹ پر  مبنی ہیں ۔ 

شاہ محمود قریشی  نے کہا  کہ بیک ڈور مذاکرات کی بات درست نہیں ، تردید کرتاہوں، ترکی پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہے جس کی ہم قدر  کرتے ہیں، ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی دو ٹوک حمایت کی۔

  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے نکلے تھے، موجودہ حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیاہے اس میں 40 روپے مزید پیٹرولیم مصنوعات پر قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ پنجاب میں آٹے کی وہ کیفیت ہے جو ایک زمانے میں خیبرپختونخوا میں ہوا کرتی تھی، 280 روپے کلو گھی کی قیمت بڑھ گئی ہے، آئی ایف ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت بھی بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔ 7 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں