ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر بجلی اور وزیر پٹرولیم بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفا دیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

 اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر بجلی اور وزیر پٹرولیم بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفا دیں، وہ پاور پلانٹ جو تحریک انصاف کے دور میں کبھی بند نہیں ہوئے وہ اب یا تو بند پڑے ہیں یا 25فیصد پیداواری صلاحیت پر چلائے جا رہے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ بند ہونے والے پاور پلانٹ میں سی پیک کے بھی پلانٹ شامل ہیں، بدانتظامی کی انتہا ہو چکی اور کوئی پوچھنے والا نہیں، موجودہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہر چیز مہنگی کرہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافہ حکومت کی نااہلی ہے، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں ، مزید پیٹرول مہنگا کرکے عوام کو خود کشی پر مجبور کیا جارہاہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں