ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی نے 20 ہزارارب روپے کاقرضہ خسارہ پوراکرنے میں جھونک دیا، احسن اقبال 

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے 4 برسوں میں ملکی تاریخ کاسب سے زیادہ 20 ہزارارب روپے کاقرضہ حاصل کرکے خسارہ پوراکرنے میں جھونک دیاہے۔

ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں میں تاریخ کا سب سے زیادہ 20 ہزارارب روپے کا قرضہ عمران نیازی حکومت نے لیا جس کے عوض کوئی پیداواری منصوبہ نہ لگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ساراقرضہ خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیا گیا۔وفاقی وزیرنے مرزاغالب کامشہورشعر”قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں۔۔۔رنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن” بھی شئیرکیاہے اورکہاہے کہ تاریخی قرضہ حاصل کرکے خسارے پوراکرنے کانتیجہ اب قوم بھگت رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں