ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نریندر مودی عالم اسلام اور بھارتی مسلمانوں سے فوری معافی مانگے، سیمیں صدیقی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی رہنما و سابق سینیٹر سیمیں صدیقی سے پاکستان سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلمان نے ملاقات کی اور بھارت میں گستاخانہ الفاظ پر سیمیں صدیقی نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ بسنے والا مسلمان کسی بھی طور اپنی ذات اپنی زندگی سے ہر صورت زیادہ محبت اور پیار، پیاری ہستی رسول اللہ ؓ سے محبت کرتا ہے ہر لمحے اپنی جان محبوب خدا پر قربان کرنے پر رہتا ہے۔

ان کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور گستاخ کو معاف نہیں کرسکتا۔ نریندر مودی تم مسلمانوں کے دل مجروح کرنے والے واقعے پر ہندوستان میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں اور دنیا اسلام کے مسلمانوں سے فوری معافی مانگ کر ہندو انتہا پسند اسلام دشمن ہندوں کے خلاف فوری اور سخت ترین کارروائی کرکے مسلمانوں کے غصے کو کم کریں۔ امت مسلمہ اور اسلامی ممالک ہندوں کی جانب سے اس تکلیف دہ صورتحال کے بعد بھی کیا بھارت کے ساتھ اپنی تجارتی کاروباری اور قرضوں کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔

فوری طور پر تمام معاملات ختم کرکے بھارتی وزیر اعظم اور انکے انتہا پسند چہلے اور BJP حکومت سے معافی کے مطالبے کے ساتھ آئندہ کسی بھی ایسے واقعے کے نہ ہونے کی اور بھارتی مسلمانوں پر ظلم کو فوری روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ صرف احتجاج سے کام نہ چلے گا بلکہ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارتی افرادی قوت کو فوری طور پر بھارت واپس بھیج دے اور بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں