English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طلبا مالی خود کفالت کا خواب پورا کر سکتے ہیں، صدر مملکت

القمر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا  ہے کہ طلبا ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ کے ذریعے مالی خود کفالت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ گلگت کیمپس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 10 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے خود کو وقف کریں۔

اس موقع پر انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ خواتین کے تعاون کے بغیر ترقی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور اس میں سیاحت، کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے جنہیں ترقی کے لیے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے