ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر اعتراض نہیں ہے، میجر جنرل بابر افتخار

روالپنڈی:‏ راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ’غیرملکی سازش سے متعلق مبینہ مراسلے‘ پر کہا ہے کہ مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر اعتراض نہیں ہے اور حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ گزشتہ روزمیں نےکسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا،میں نےترجمان پاک فوج کی حیثیت سےبیان دیا،میں سروسزچیفس کاترجمان ہوں،کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاگیاتھاکہ سازش کےکوئی ثبوت نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں نے کہا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس میں کوئی سیاسی بات نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں