English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی، پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کیخلاف بھٹے دو ماہ کیلئے بند کرنیکا اعلان

فیصل آباد:کوئلہ، بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ڈویژن بھر کے بھٹے 30جون کو دو ماہ کے لئے مکمل بند ہو جائیں گے، 10جولائی سے پختہ اینٹوں کی سیل اور سپلائی بھی بندکردی جائے گی۔

ڈویژنل صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن حاجی محمد اسلام،ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ، چیئر مین حاجی الطاف،سر پسرت اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، جنرل سیکر یٹری حاجی غلام مصطفی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کوئلہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف پورے ڈویژن کے بھٹے 30جون کو دو ماہ کے لئے مکمل بند ہو جائیں گے ۔

 حاجی اسلام نے  کہا کہ لاہور میں ہونے والا اجلاس انتہائی کامیاب رہا ہے جس میں پورے پنجاب کے صدور اور جنرل سیکر ٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئلہ، بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سال میں 4بھٹے بند رہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ 10جولائی سے پختہ اینٹوں کی سیل اور سپلائی بھی بند کردی جائے گی، اینٹوں کی تیاری کی لاگت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ قیمت کم ہے ۔

بھٹہ مالکان نے کہا کہ بھٹے بند ہونے سے بے روزگاری کا سیلاب آئے گا لیکن ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔اس انڈسٹری سے جڑے کاروباری افراد قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے