English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریاض، جعلی حج ویب سائٹس چلانے والے افراد گرفتار، پاکستانی شامل

سعودی عرب میں جعلی حج ویب سائٹس چلانے والے متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے۔ سعودی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں گرفتار افراد میں 2 پاکستانیوں سمیت یمنی شہری شامل ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار افراد جعلی حج ویب سائٹس سے کئی افراد کے ساتھ دھوکا دہی کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سعودی پولیس نے جعل سازوں سے رقوم کے علاوہ جعلی دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔ ان گرفتاریوں کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے