English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس یوکرین جنگ کئی سالوں پر محیط ہو سکتی ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل

القمر

برلن: نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹنبرگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کو 116دن ہوگئے اور یہ جنگ کئی سالوں تک جا سکتی ہے۔

جرمن ہفت روزہ کو دیئے گئے انٹرویو میں سٹولٹنبرگ نے کہا کہ روس کے قبضے سے ڈونبس کو آزاد کرانے کیلئے یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی بڑھانا ہوگی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو ماننا ہوگا کہ یہ جنگ کئی سالوں پر محیط ہو سکتی ہے۔

سیکرٹری جنر ل کا کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین کے لئے اپنی حمایت میں کمی نہیں لانی ہوگی اگرچہ نہ صرف فوجی حمایت کے لئے اخراجات بڑھیں گے بلکہ توانائی اور خوراک کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے