English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کرسکتے کہ سازش نہیں تھی، عمران خان

القمر

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ ازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کرسکتے کہ سازش نہیں تھی۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی فیصلہ سازی میں دوہرے معیارات ہیں،کمیشن کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،الیکشن کمیشن نے ڈسکہ  ضمنی انتخاب میں 40 فیصد ٹرن آؤٹ کے باوجود انتخاب کالعدم قرار دیا،دھاندلی کی  اطلاعات کے باوجود انتخاب کو کالعدم قرار نہ دینے کا فیصلہ باعث تعجب ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے نامور ڈاکووں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، نیب میں ترامیم سے ایک ایک ڈاکو کو این آر او ملے گا، ان کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے لوگ مر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکستان کو اصل مسئلہ ڈالرز کی کمی کا ہےاور اس وقت ملک میں 30 فیصد مہنگائی ہو چکی ہے،  تیاری کر لیں 10 جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے