ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران اپنے ہی خاندان کو عوام کیساتھ ظلم کررہا ہے، میاں ذکر اللہ مجاہد

 لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ اپنے بنک بیلنس کو بڑھا کر اور اپنے ہی خاندان کو ترقی دے کر پاکستان کی عوام کیساتھ ناانصافی اور ظلم کررہا ہے۔

میاں ذکراللہ مجاہد نے کہاکہ  پوری قوم حکمرانوں کی غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ساتھ دیں۔ پاکستان کا غریب سفید پوش اور مزدور طبقہ اپنے بچوں کی دو وقت کی روتی کیلئے پریشان ہے۔

منصورہ میں آئی ایم ایف کی غلامی اور مہنگائی بے روزگاری کیخلاف سراج الحق کے ٹرین مارچ کا لاہوراسٹیشن پر استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے مہنگائی کی تمام حدوں کو عبور کرگئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ  اشیاء ضروریہ کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ  اور پاکستان کا غریب اور مزدور طبقہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ایک ماہ میں کئی کئی بار اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حکمران  اگر قوم کو ریلیف نہیں دے سکتے اور مہنگائی کے طوفان کے آگے بند نہیں باھند سکتے تو کس تو یہ کس کام کیلئے حکمرانی کررہے ہیں۔ قوم طالے آزما حکمرانوں سے اور پارٹیوں سے جان چھڑائے اور دیانتدار اور حقیقی خدمت کرنے والے لوگوں کا ساتھ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں