English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نے اپنی تیسری پوزیشن مستحکم کرلی

القمر

دبئی: تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باعث پاکستان نے تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ مین ان گرین ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی جیت کے سلسلے نے پاکستان کو کافی مدد فراہم کی ہے کیونکہ ٹیم آئی سی سی سپر لیگ کی درجہ بندی میں بھی آگے بڑھ گئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں بھی تیسرے نمبر پر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ہندوستان 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 102 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جنوبی افریقہ 99 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے، بنگلہ دیش 95 پوائنٹس لے کر ساتویں، سری لنکا 91 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں، ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس لے کر 9 ویں جب کہ افغانستان 69 پوائنٹس کے ہمراہ دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان کی اگلی ون ڈے سیریز ہالینڈ کے دورے میں شیڈول ہے۔ مین ان گرین اگست میں ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز ملک کے اندر معاشی بحران کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایشیا کپ 2022 میں بھی شرکت کرے گا اور سال کے اختتام سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے