English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کا پروگرام  آئندہ دو  دن میں بحال ہو جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس پالیسیوں کو مزید موثر بنانے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے ، امید ہے آئی ایم ایف سے قرض پروگراما آئندہ دو  دن میں بحال ہو جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے اور12لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں ہے،آئی  ایم ایف کے کیساتھ مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ،آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  ہم نے انھیں حکومتی پا لیسیزکو مزید موثر بنانے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے، آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے اور12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ نہ ہی آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق ہے، 12 لاکھ پر اِنکم چھوٹ برقرار رہے گی جبکہ غریب عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسوں کے علاوہ دوہزار روپے کی ریلیف بھی جاری رہیں گا اور امیروں پر ٹیکس لگے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے