ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان کے ساتھ جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل

تل ابيب: اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی عوام کو خطرہ ہوا تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لوگوں کو کسی فوجی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تو وہ لبنان کا نئے سرے سے محاصرہ کر کے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور لبنان کی سمندری حدود کا فیصلہ لبنان کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 06 جون 1982 کو لڑی جانے والی جنگ لبنان کو یاد ہونی چاہیے، جب ہماری افواج بیروت تک پہنچ گئی تھیں، اس جنگ میں اسرائیل نے بری اور بحری محاصرہ 88 دنوں تک جاری رکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں