ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میڈیا کا سپاہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف حسین طائب کے  قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کا دعوی

ایرانی حکومت کے مقرب میڈیا ہاؤسز کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے محکمہ سراغرسانی کے سربراہ حسین طائب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور دوسری جانب اسی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جن میں حسین طائب پر ناکام قاتلانہ حملے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال لے جانے کا بھی دعوی سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات میں طائب کو ترکی میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی کا منصوبہ ساز بتایا جا رہا تھا۔اسرائیل کے سکیورٹی حلقوں نے پیر کے بتایا کہ تل ابیب میں خفیہ ادروں کو ایسی معلومات ملی ہیں جن میں بتایا گیا ہے حسین طائب نامی اعلی ایرانی عہدیدار کو ترکی کی سزمین پر اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس اطلاع پر سپاہ پاسداران انقلاب کے انٹلیجنس چیف کی نگرانی شروع کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق حسین طائب کی ایک مشتدد، ظالم اور انتہائی خطرناک کمانڈر کی طویل شہرت موجود یے، جس کی بنا پر اسرائیلی خفیہ ادارے اس کا پیچھا کرتے رہے ہیں۔

الشرق الاوسط کے مطابق آخر کار تنگ آ کر اسرائیل نے ان سے متعلق اپنی کارروائیوں یا معلومات کو مشتہر کیا ہے تاکہ انہیں اپنے متوقع انجام سے ڈرایا جا سکے۔یہ ساری کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنیٹز کے گذشتہ سنیچر کے روز ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ان لوگوں پر کاری ضرب لگانے کے لئے تیار ہے کہ جو اسرائیلی شہریوں کو دوسرے ملکوں میں گزند پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں