ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی عدالت کا امریکا کو جوہری سائنسدانوں کے قتل کے مقدمے میں جرمانہ

Law and Justice concept. Mallet of the judge, books, scales of justice. Gray stone background, reflections on the floor, place for typography. Courtroom theme.

تہران: ایران کی ایک عدالت نے امریکی اداروں کومقتول ایرانی سائنسدانوں کے خاندانوں کو 4ارب30کروڑ امریکی ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ مقتول سائنسدانوں کے اہل خانہ کی جانب سے امریکی حکومت، اداروں اور حکام کی جانب سے ایرانی جوہری سائنسدانوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کے لیے مشتبہ حمایت پر دائر کیے گئے مقدمات میں قانونی جوابی اقدامات کے تحت سنایا ہے۔

 ہر جانے کی نصف رقم مالی نقصان اور اخلاقی معاوضہ جبکہ باقی تعزیری سزا کے طور پر ہوگی۔امریکی حکومت، اس کا محکمہ دفاع، قومی سلامتی کی ایجنسی، امریکی محکمہ خارجہ، سابق صدور براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت کل 37 امریکی افراد اور اداروں کو مقدمے میں بطورملزم سزاسنائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں