English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی حکومت مزید رہتی تو ملک تباہ ہو جاتا، فضل الرحمٰن

القمر

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران حکومت مزید رہتی تو ملک تباہ ہوجاتا۔ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقا کی جنگ لڑی، مہنگائی اور مشکلات کے دلدل سے ہمیں نکلنا ہے، آئین ابھی بھی ہدف پر ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کو دباؤ کے تحت لمبا کیا جا رہا ہے، ملک کے ادارے حکومت کی پشت پر کھڑے ہوں، آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی ریاست میں سیاسی عدم استحکام ہو تو پہلے وہاں معاشی عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے، یہ پاناما کا مسئلہ تھا وہ سیاسی تھا ،اس کے بعد انہوں نے معاشی عدم استحکام پیدا کیا ،امریکا افغانستان میں مکمل ناکام ہوا، ان کا نشانہ اس خطے میں پاکستان تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے خامی دور ہو اور گھر کی تعمیر کی جائے،نوجوان نسل حاصل کیے گئے علم پر عمل کرے،پوری قوم صرف آئین پر متحد ہو سکتی ہے۔ گزشتہ نااہل حکومت کیخلاف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا- 2018کے انتخابات کے بعد سیاسی قوتوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا ضروری تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے