مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا اور ایک شخص کواصلی گولیوں سے زخمی کر ڈالا۔
اسرائیلی فوجیوں نے صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں پر چھاپوں مارتے ہوئے 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی شہری اصلی گولیوں سے زخمی ہو گیا، تا ہم اس کی حالت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
