ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی معشیت کو بچانے کے لئے واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں ، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مزید دلدل میں گرنے سے بچانے کے لئے واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اذیت ناک مہنگائی کے عوام پر اثرات کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں 2 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی مہنگائی جلسے کے انعقاد کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو ہوئی،چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی ذمہ داران کو مہنگائی کے معاملے پر عوام کی بھرپور ترجمانی کی خصوصی ہدایت دیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ چوروں نے خود کو ریلیف دینے کے لیے عوام کو بدترین مہنگائی کی اذیت ناک تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ تجربہ کار چوروں کے زیر سایہ حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے, چوروں نے خود کو ریلیف دینے کیلئے عوام کو بدترین مہنگائی کی اذیت ناک تکلیف میں مبتلا کررکھا ہے.

عمران خان نے کہا کہ نکمے، نااہل، بد دیانت اور بد نام گروہ نے اپنی چوری بچانے کے لئے بغیر تیاری اقتدار پر قبضے کی سازش کی. 2018 میں تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو معیشت دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، کمزور معیشت اور کورونا وباء کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا. امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے 9 ہفتوں میں مہنگائی کی صورت میں عوام سے اپنی غلامی کی قیمت وصول کی۔

انہوں نے کہا کہ ان “تجربہ کار” چوروں کے زیر سایہ حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے۔متنبہ کیا تھا کہ نہایت محنت سے کھڑی کی گئی معیشت سیاسی عدمِ استحکام کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی۔

سابق وزیراعظم مزید کہا کہ نکمے،نااہل،بددیانت اور بد نام گروہ نے اپنی چوری بچانے کے لیے بغیر تیاری اقتدار پر قبضے کی سازش کی۔ 2018 میں تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو معیشت دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی تھی، پھر بھی آئی ایم ایف کی کڑی شرائط،کمزور معیشت اور کورونا وبا کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں