ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول بھٹو نے منفرد انداز میں آم کی تعریف کرڈالی

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے کہہ منفرد انداز میں آم کی تعریف کرڈلی۔

جمعہ کو مینگو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا میں بہترین اور میٹھے ہیں، ہم نے تمام سفیروں اور سفارت خانوں میں آموں کے تحفے بھیجے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر ہمارے اس خزانے کی پذیرائی ہو، پاکستان میں آم کے علاوہ بھی پھلوں کی مختلف ورائٹی ہے، ہم پاکستان کے 75 برس کی تکمیل کی خوشی منا رہے ہیں، پاکستان کی سفارت کاری بھی آم کی طرح میٹھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں