English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، وزیراطلاعات

القمر

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی منی گالہ میں چھپ کرغداری،بیرونی سازش کے بیانیے اورقومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلوا رہی ہیں۔ سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے اورگالم گلوچ کے آگے اورپیچھے بشریٰ بی بی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی پاکستان تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیے کی سربراہ ہیں۔آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اورسیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ جوڑنا بشریٰ بی بی کا بیانیہ ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا۔ پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غداری کے پرچے بنوائے۔ بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلے کرتے پکڑے گئے ہیں۔ عمران صاحب بائے گونز آر بائے گونز کے معافی نامے امریکا پہنچا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے