اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست میں سیکریٹری قانون اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر دیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے کی ہے۔
ہائی کورٹ بار کی جانب سے وکیل حامد خان نے دلائل دیے،ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سماعت کے بعد جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی ہے۔
حامد خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو نیب قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں اس سے احتساب کا ڈھانچہ مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا، کئی ایم شخصیات کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں، ان ترامیم سے وہ کیسز ختم ہو جائیں گے۔ نیب کے جو کیسز چل رہے ہیں ان میں اربوں روپے کی ریکوری کرنی ہے وہ تما م کیسز ختم ہو جائیں گے۔
عدالت نے سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون کو درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کر پیش ہو کردلائل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت16اگست تک ملتوی کردی۔
