اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو طلب کرلیا۔
کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کردی۔
یہ ہدایات استحقاق کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علامہ اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے فلیٹ پر پولیس کے چھاپے کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔