ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرز کے حکمران بننے کے بعد لوٹ مار کا بازار گرم ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے، 400ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ہیں، ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔

شیخ رشید  نے کہا کہ 9روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگئی، سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے شہباز شریف خاندان ہے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، بھارت سے تجارت، اسرائیل کی دوستی، ڈرون بیسز کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  31 فیصد مہنگائی، 15فیصد شرح سود بڑھ گئی سے سرمایہ کاری کون کرے گا؟ وزارتوں اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، منی لانڈرزحکمران بن گئے ہیں، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہےہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں