English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرتضیٰ وہاب نے 3کروڑ شہریوں کو امراض لگانے کا پورا انتظام کردیا، حافظ نعیم الرحمان

القمر

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب خود توبیمارہوگئے انہوں نے 3کروڑشہریوں کو بھی وبائی امراض لگانے کا پورا انتظام کردیا ہے۔منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم نے کہا کہ ایم کیوایم کو پورا زور ہے کہ صوبے میں ان کا گورنر لگ جائے،

یہ چاہتے ہیں بس وزارتیں انہیں مل جائیں، ایم کیوایم کی نالائقیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں لیکن ہم نے دھرنا دے کر پیپلزپارٹی سے مطالبات منوالئے، جن جماعتوں کے پاس مینڈیٹ ہے وہ عوامی مسائل کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔انہوں نے کہا کہ

کیالیکٹرک کا معاملہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے، اسدعمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر نے ججز کے چیمبر میں جاکر کیالیکٹرک کی حمایت کی،بغیر معاہدے کیالیکٹرک کو سوئی گیس سے گیس فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، ہمیں سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹر کا تقرر قبول نہیں،

کراچی اس وقت گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے، نالے بھرے پڑے ہیں، پیپلزپارٹی فوری طور پر کراچی میں ایمرجنسی نافذکرے، شہر کو آفت زدہ قرار دیکر متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لیا جائے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سنا ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کورونا ہوگیا ہے،

اللہ تعالیٰ مرتضیٰ وہاب کو صحت عطاکرے، آئیسولیٹ رہتے ہوئے بھی تمام کام کیے جاسکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب خود توبیمارہوگئے انہوں نے 3کروڑشہریوں کو بھی وبائی امراض لگانے کا پوراانتظام کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے