English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر جو بائیڈن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

القمر

ریاض: امریکی صدر جو بائیڈن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جدہ کے قصر سلام میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق فریقین نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے  طریقوں اور خطے نیز دنیا بھر کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔  اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے  امریکی صدر کو سعودی عرب کے اعلی عہدیداروں سے ملوایا۔    دوسری جانب صدر بائیڈن کے ہمراہ وفد میں شامل عہدیداروں سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملوایا گیا۔

سعودی عہدیداروں میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر  اور وزیر مملکت و رکن کابینہ و ایلچی برائے ماحولیاتی امور عادل الجبیر بھی موجود تھے۔   دوسری جانب امریکی وفد میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جدہ سلام پیلس پہنچنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا تھا اور پھر انہوں نے ہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے  امریکی صدر کی ملاقات کرائی تھی۔  بائیڈن کل ہفتے کے روز امریکی عرب سربراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ اس کا اہتمام شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کیا ہے۔

کانفرنس میں جی سی سی ممالک کے قائدین کے علاوہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی، اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ  الثانی اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی موجود ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے