پنجاب پولیس نے(آج) 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا،آئی جی پنجاب را ئوسردار علی کے مطابق 14اضلاع کے 20حلقوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، ضمنی انتخابات کے 3100سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52ہزار اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور کے 4حلقوں میں 9ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، افسران و اہلکار ایس او پیز کے مطابق آج سے ہی فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح گارڈز اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام جماعتوں کے امیدواروں سے بلاامتیاز شورٹی بانڈز لے لیے گئے ہیں اور کسی کو بھی نتائج کے اعلان کے بعد ہوائی فائرنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔
