پنجاب ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو دھچکا، صوبائی حلقہ پی پی 140شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا،چوہدری مبشرگجرنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت سیدستبرداری کااعلان کیا اور ن لیگ امیدوار خالد محمود کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا فیصلہ کرلیا۔
