English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

القمر

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت 13 اگست کو گواہوں کو طلب کر لیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز دو مختلف ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش نہ ہوئے،

آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا،دوسری طرف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا

حمزہ شہباز نے مون سون کے پیش نظر میٹنگ کی سربراہی کرنی ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہو سکتے،احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے