English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کی جائیداد اور وراثتی حقوق کی روایات تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت

القمر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کی جائیداد اور وراثتی حقوق کے حوالے سے مقامی روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو معیاری تعلیم اور ہنر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت اگر کسی خاتون کی جائیداد پر قبضہ کیا گیا ہو تو اسے حکومت خالی کرائے گی۔ وہ ہفتہ کو ایوانِ صنعت و تجارت برائے خواتین ، پشاور کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی و اقتصادی شعبوں میں تیز رفتار بنیادوں پر خواتین کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین ملکی آبادی کا تقریبا 50 فیصد ہیں ، کام کی جگہ پر انکے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو معیاری تعلیم اور ہنر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے