ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی زبان اور دماغ قابو میں نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنی شکست کا اعتراف کرلیا،جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ان کی زبان ، دماغ قابو میں نہیں، ایسا تب ہوتا ہے کہ جب انسان گھبرایا ہوا، ہارا ہوا، مسترد شدہ اور ناکام ہو۔

مریم اور نگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے عمران خان کی دی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، عمران خان عادی جھوٹے اور ناکام شخص ہیں، وہ صرف جھوٹ بولنا جانتے ہیں، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میرے دور میں میڈیا سب سے زیادہ آزاد تھا، میڈیا پر کوئی پابندی اور سینسر شپ نہیں تھی، رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کے دور میں میڈیا پر قدغنیں لگیں،ان کے دور میں میڈیا اداروں پر پابندیاں لگائی گئیں، چینلز کو بند کیا گیا، رپورٹرز کی زندگیوں کو خطرات تھے، کہتے تھے کہ اگر میرے خلاف کوئی خبر شائع کی تو صحافی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں