ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ناکامی کے بعدنواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکومتی اتحاد کی ناکامی کے بعد نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر متوقع نتائج کے بعد حکومت کی 3 اہم ترین جماعتوں کے قائدین نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تینوں رہنماں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ حکومتی اتحاد کے تینوں قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہ تھا۔ گفتگو کے دوران تینوں رہنماں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں