لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 17جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو مسترد نہیں کیا ہم نے عمران خان سے پانچ سیٹیں جیتی ہیں ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا مقصد ملک سے نااہل اور مسلط کردہ حکمرانوں کا خاتمہ تھا ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اور ملکی معیشت ڈوب رہی تھی اس وقت ہم نے سیاست یا ریاست میں سے ایک کافیصلہ کرنا تھا ۔ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کافیصلہ کیاہے ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا بخوبی احساس ہے کہ ہم سے مہنگائی عوام پر مسلط کروائی گئی اور ہمیں الیکشن میں دھکیلا گیا ہمیں اس چیز کا بخوبی ادراک ہیں۔