لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے چوہدری پرویز الہی نے اراکین اسمبلی سے رابطے تیز کر دیے۔
پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مزید 2 اراکین اسمبلی جلد استعفی دے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 22 جولائی کو وزیراعلی کے انتخاب کے لیے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔
17 جولائی کے ضمنی انتخاب کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ 188 سیٹوں کے ساتھ اکثریت میں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے 2اراکین اسمبلی استعفی دےچکے ہیں ،ایک جعلی ڈگری میں نااہل ہو چکا ہے۔
گذشتہ روز تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چوہدری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی توثیق کی تھی۔
خیال رہے سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو وزیراعلی کا انتخاب پنجاب اسمبلی کی عمارت میں کرانے کا حکم دیا۔