ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع

لاہور: انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے الزام میں قائم مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 27جولائی تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، اعجاز چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، عندلیب عباس، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں27 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسران سے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں