ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش کی وجہ سے الیکشن کا التوا باعث افسوس ہے، بابر اعوان

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بارش کے باعث سندھ میں الیکشن ملتوی کیا گیا جو افسوس ناک عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے باعث سندھ میں الیکشن ملتوی کیا گیا جو افسوس ناک عمل ہے، لوگوں نے ووٹ ڈالنے کا ذہن بنا لیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ مگر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چونکہ بارش ہوسکتی ہے اس لیے الیکشن ملتوی کیا جاتا ہے، کل کوئی گیم تبدیل نہیں ہورہی، کل پنجاب میں ہماری حکومت بن جائے گی۔ عمران خان کی ہدایات پر لاہور آیا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں