ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان میں7 افراد کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

ٹوکیو: جاپان میں سن 2008 میں 7 افراد کو قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی گئی۔

جاپانی مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے 2008 میں شاپنگ سینٹر میں چاقو کے وار کر کے 7 افراد کو ہلاک کیا تھا۔2008 میں ہونے والے چاقو زنی کے اس واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

جاپان کے وزیرِ انصاف یوشی ہیسا فروکاوا کا اس کیس سے متعلق کہنا تھا کہ قاتل شخص نے حملے کے لیے مکمل تیاری کی تھی اور وہ لوگوں کو قتل کرنے کے ارادے سے مارکیٹ میں داخل ہوا تھا جس کا ملزم نے اعتراف بھی کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں