ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتدارحمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اقتدارحمزہ کا ختم ہوا ،مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔

اپنے بیان میںشیخ رشید احمد نے کہا کہ2ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے،لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے،حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے۔آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250کا ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمن ہو رہے ہیں۔ن لیگ2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے،ایک اقدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کاحامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس شرمندگی کاانبار ہوگا۔بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کردی ہے۔گھی اور پیٹرول مزیدمہنگا ہونے جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں