English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غلطی اور اس کی تصحیح دونوں لاڈلے کے حق میں کی گئیں، مریم نواز

القمر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب ؟غلطی اوراس کی تصحیح دونوں لاڈلے کے حق میں کی گئیں۔

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اورغلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں۔کیسے جواز پیش کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل اورانصاف ہے۔ یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب۔

انہوں نے مزید سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کیسے جسٹفائی کریں گے اس کھلی نا انصافی کو؟۔ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الہیٰ کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے فارغ کرنے اور پرویز الہیٰ کو وزیراعلی بنانے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے